استعمال شدہ ٹائر سے پانی میٹھا کرنے کی ڈیوائس تیار

استعمال شدہ ٹائر سے پانی میٹھا کرنے کی ڈیوائس تیار

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا کی ڈیلہوزی یونیورسٹی کے محققین نے نمکین پانی کو میٹھا بنانے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی کم قیمت ڈیوائس ایجاد کر لی۔

یہ ڈیوائس سورج کی روشنی کو استعمال کرتے ہوئے سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بناتی ہے ۔ پورٹ ایبل ڈیزائن کی حامل اس ڈیوائس کو باآسانی دور دراز علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس ڈیوائس کا غیر روایتی ڈیزائن اس کو سب سے نمایاں بناتا ہے جس میں ری سائیکل ٹائر استعمال کیے گئے ہیں۔ پھینکے گئے اس مٹیریل کو ڈیوائس کے ایک اہم جزو کے طور پر کام میں لایا گیا جس نے ڈیوائس کے لیے اہم پائیدار اور کم قیمت حل فراہم کیا۔یہ ڈیوائس سولر اسٹل ٹیکنالوجی ‘ریفریکٹری پلازمونکس’ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ ڈیوائس نے ہیلیفیکس بندرگاہ پر آزمائش کے دوران روزانہ 3.67 لیٹر پینے کا پانی حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں