ایسا گاؤں جہاں تنہائی دور کرنے کیلئے گڑیائیں نصب ہیں

ایسا گاؤں جہاں تنہائی دور کرنے کیلئے گڑیائیں نصب ہیں

ہیروشیما(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک چھوٹے سے گاؤں جسے اچینونو کہا جاتا ہے ، میں60 سے بھی کم رہائشی رہتے ہیں اور۔

 ان میں سے زیادہ تر بوڑھے ہیں جنہوں نے اپنی تنہائی کو دور کرنے کیلئے انسانی قد جتنے گُڈے جگہ جگہ نصب کر رکھے ہیں۔جاپان میں دنیا کی دوسری قدیم ترین آبادی ہے ۔ اس چھوٹے گاؤں میں پیدا ہونے والے بچے بڑے ہوکر شہروں میں کالج چلے جاتے ہیں جہاں انہیں نوکریاں مل جاتی ہیں اور کبھی واپس نہیں آتے ۔ لہٰذا گاؤں کو دوبارہ زندگی کی رونق بخشنے کی کوشش میں معمر رہائشی گڈے گڑیائیں تیار کرکے انہیں گاؤں کے ارد گرد اور سڑکوں پر رکھ دیتے ہیں۔ یہاں لوگوں نے اپنے خود سے پودوں اور پتوں کی مدد سے ایسی گڑیائیں تیار کی ہیں جنہیں پرانے کپڑوں میں لپیٹ کر گاؤں کے مختلف مقامات پر کھڑا کیا گیا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں