بچوں میں مُٹاپے کی روک تھام والدین کے ہاتھ میں
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جانز ہاپکنز چلڈرن سینٹر کے محققین کے تعاون سے کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں کے کھانا کھانے کی عادات۔
، کھیل کے وقت اور ورزش کے بارے میں والدین کے لیے روایتی ان کلینک ہیلتھ کونسلنگ میں ٹیکسٹ میسجنگ اور دیگر الیکٹرانک فیڈ بیک شامل کرنا چھوٹے بچوں کو مُٹاپے اور ممکنہ طور پر عمر بھر کے موٹاپے سے جُڑے مسائل سے بچاسکتا ہے ،اس تحقیق کی سربراہی پروفیسر ایم ڈی ایلیانا پیرین نے کی اور اس کے نتائج کو جاما میں شائع کیا گیا ہے ۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق 2017 سے 2018 تک سکول جانے کی عمر کے 5 میں سے 1 بچے مُٹاپے سے متاثر ہوئے اور یہ شرح COVID-19 کی وبا کے دوران اور اس کے بعد مزید بڑھی ہے ۔