چینی شہری ‘‘منگیتر’’کی فرمائش پوری کرتے ہوئے لٹ گیا

چینی شہری ‘‘منگیتر’’کی فرمائش پوری کرتے ہوئے لٹ گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر تیانجن میں ایک شہری نے خاتون کے ساتھ آن لائن محبت کے دوران شادی کیلئے ’میرج بیڈ برننگ‘ کی ناقابل یقین فرمائش پوری کرتے ہوئے بڑی رقم سے محروم ہوگیا۔

 تیانجن میں پولیس نے شہری وانگ کے ساتھ ہونے والے فراڈ کا پردہ چاک کیا ،خاتون نے اپنے سابق شوہر سے متعلق اشیا کے حوالے سے فرسودہ کہانی گھڑی تھی اور انہیں ’میرج بیڈ برننگ‘ کے رواج کا بتایا تھا اور وہ خود ایک دولت مند خاتون بھی ظاہر کر رہی تھیں اور اپنی کئی جائیدادیں بھی بتائی تھیں۔وانگ کو انہوں نے آن لائن رابطوں کے دوران بتایا تھا کہ وہ ان کے ساتھ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے چند رواج پورا کرنا ضروری ہے ،وانگ نے خاتون کے کہنے پر اس رسم کے لیے ایک لاکھ یوآن بھیج دیئے اورپھرخاتون غائب ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں