کوے چیزوں کو بنانے ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)ذہانت کی بات کی جائے تو سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کوے چیزوں کو بنانے۔
، انہیں ذخیرہ کرنے ، اوزاروں کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کھیل سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر جان مارزلف نے اپنے مطالعے کے آغاز میں ایک خوفناک ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سات کووں کو پکڑا اور قید کیا اور کچھ عرصے بعد انہیں چھوڑ دیا۔ چھوڑنے سے پہلے انہوں نے پرندوں کی ٹانگوں پر شناختی ٹیگ لگا دیا۔اس کے کچھ عرصے بعد پروفیسر اور ان کی ٹیم نے وہی ماسک پہن کر یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر چکرلگایا، کووں کو کھانا کھلایا اور انکے رد عمل کو ریکارڈ کیا۔انہوں نے پایا کہ 53 میں سے 47 کووں نے جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا جبکہ بعد میں جب ماسک اتار کر کووں کے پاس آنا ہوا اور کھلانے کا عمل دہرایا گیا تو رویہ مختلف تھا۔