نائیجیریا: 10ہزار سکوائر فٹ سے بڑی ڈرائنگ کا ریکارڈ قائم
لاگوس(نیٹ نیوز)نائیجیریا کے آرٹسٹ ڈاکٹر فولا ڈیوڈ تولارام نے دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 10 ہزار 814.5 سکوائر فٹ (3.8 ٹینس کورٹ کے مساوی) کی یہ ریکارڈ توڑ ڈرائنگ نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے 5 ہزار سیٹوں والے اسٹیڈیم موبولاجی جانسن ایرینا کی پچ پر تیار کی گئی ہے ۔نوجوان آرٹسٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی اپنی اس ڈرائنگ میں نائیجیریا کا نقشہ دکھایا ہے جس میں ملک میں موجود مختلف ثقافتوں کے رنگ عیاں ہیں۔آرٹسٹ نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ ایسا بنانا چاہتا تھا جو ملکی ثقافت کے مطابق ہو اور لوگ اس سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ ڈرائنگ بنانے سے قبل میں نے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کیا تھا۔