کم وقت میں 10 کپڑے ٹانگنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

کم وقت میں 10 کپڑے ٹانگنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

نیو یارک سٹی(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک جوڑے نے کم وقت میں 10 کپڑے ٹانگ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ رش اور ان کی اہلیہ جنیفر نے کم وقت میں 10 کپڑے ٹانگنے (دو کی ٹیم میں) کے ریکارڈ کا چیلنج اٹھایا اور 51.8 سیکنڈ میں ہدف کو حاصل کرتے ہوئے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 57.87 سیکنڈ میں بنایا گیا تھا۔سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ 51.8 سیکنڈ کی کامیاب کوشش کے پشت پر متعدد کوششیں بطور پریکٹس موجود تھیں۔ واضح رہے ڈیوڈ رش بیک وقت دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز (182) رکھنے کا ٹائٹل بھی رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں