بھارتی سکول میں کلاس 1 کی ہوش ربا سالانہ فیس
جے پور(نیٹ نیوز)بھارت بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں بڑھتی ہوئی فیس والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔
حال ہی میں ایکس پر ایک اور صارف نے ایک بار پھر اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ متوسط طبقے کے لیے اچھی تعلیم ایک عیش و عشرت کا سامان بن گیا ہے۔ جے پور کے رہائشی صارف جو اپنی بیٹی کے کلاس 1 میں داخلے پر غور کر رہے ہیں، نے ایک سکول کے فیس شیڈول کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں پورے سال کی کُل فیس 4.27 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے ۔صارف نے لکھا کہ یہ بھارت میں معیاری تعلیم کی قیمت ہے۔ کیا آپ اسے برداشت کر سکتے ہیں۔ آپ سال میں 20 لاکھ بھی کما لیں، تب بھی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی اگلے سال گریڈ 1 شروع کرے گی اور یہ ان سکولوں میں سے ایک کی فیس شیڈول ہے جو تعلیم کے بہانے لاکھوں لے رہے ہیں۔