دماغی رسولیوں کی تشخیص اور مصنوعی ذہانت کا کردار
واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایم آر آئی سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دماغی ٹیومر کا سراغ لگانے میں مصنوعی ذہانت کے ماڈل کی صلاحیت وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے ۔
جان ہوپکنز میڈیسن کے مطابق اب تک 150 سے زیادہ اقسام کے دماغی ٹیومر کی نشاندہی کی گئی ہے ، اگرچہ ان میں سے سبھی دماغ کے کینسر نہیں ہیں، پھر بھی وہ دماغ میں واقع ہونے والی جگہوں کی وجہ سے خطرناک ہوسکتے ہیں۔ دماغ کے اہم حصوں میں واقع دماغی ٹیومر جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ کچھ مواقع پر، ایک سادہ سا ٹیومر مہلک بن سکتا ہے ۔امیریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق اس برس دماغ اور دیگر اعصابی نظام کے کینسر سے تقریباً 19 ہزار افراد کی موت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ گزشتہ سال دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر سے تقریبا اتنی ہی تعداد میں اموات کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔