’’ڈوم سکرالنگ ‘‘ آپ کو مزید ڈپریشن میں دھکیل سکتا

’’ڈوم سکرالنگ ‘‘ آپ کو مزید ڈپریشن میں دھکیل سکتا

لندن (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فون پر بہت زیادہ ‘ڈوم سکرالنگ’ کرنا آپ کو مزید ڈپریشن میں دھکیل سکتا ہے ۔

یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ اسمارٹ فون کا غلط طریقے سے استعمال صارف کے احساسات کو مزید بدتر کر سکتا ہے ۔ڈوم سکرالنگ عموماً تب پیش آتا ہے جب صارفین بہت وقت تک منفی اور ناخوشگوار مواد دیکھتے ہیں۔جرنل نیچر ہیومن بیہیویئر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ افراد جن کی ذہنی صحت بدتر تھی وہ زیادہ تر آن لائن منفی کانٹینٹ پڑھتے تھے ۔سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں متعدد تجربات کیے گئے جن میں 1000 افراد شامل تھے ۔ ان افراد کو نفسیاتی آزمائشوں سے گزارا گیا اور بعد میں ان سے 30 منٹ تک انٹرنیٹ براؤز کرایا گیا اور پھر ان سے ان کی ہسٹری حاصل کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں