طلبا نے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا

 طلبا نے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا

کراچی (نیٹ نیوز)کراچی کے طلبا نے موجودہ موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے ایگریکلچر ویسٹ سے ماحول دوست پولیوشن فری پیپر ایجاد کرلیا ۔

 یہ ایک ایسا پیپر ہے جس کو استعمال کر کے پھینکنے سے اس کے اندر موجود بیج کی مدد سے چھوٹے چھوٹے پودوں کی پیداوار ہوگی جو کہ ماحول کیلئے بہت خوشگوار ثابت ہوگا کیوں کہ یہ پیپر گنے کے فضلے ، کیلے ، چاول اور مکئی کے چھلکوں سے مل کر بنا ہے ۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے طلبہ کی بنائی گئی بائیو شیٹ سے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ اس پیپر میں کوئی زہریلا مواد نہیں ہوگا بلکہ زرعی فضلے سے تیار کیاگیا ہے ۔ پیپر کی موٹائی کی وجہ سے اس پر باآسانی پینٹنگز نہ صرف کی جاسکتی ہے بلکہ سالوں تک محفوظ بھی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں