ذیابیطس کی دوا پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی

 ذیابیطس کی دوا پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی

نیویارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا لاکھوں لوگوں کے زیرِ استعمال دوا پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں قائم روزویل پارک کمپریہنسیو کینسر سینٹر کے ڈاکٹر سائی ینڈاموری کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کے مطابق تحقیق میں میٹفارمن کو پھیپھڑوں کی رسولیوں سے لڑنے والی امیونوتھراپی ادویات کے فوائد بڑھانے میں مددگار پایا گیا۔ڈاکٹر سائی نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ میٹفارمن کے انسداد کینسر اثرات صرف مٹاپے کی صورت میں فعال ہوتے ہیں۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ زیادہ وزن رکھنے والے افراد جنہوں نے میٹفارمن لی اور سرجری کرائی ان میں زیادہ عرصے تک کینسر کے دوبارہ ہونے کے امکانات نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں