دنیاکی سب سے بڑی نمکین جھیل میں ’’وائٹ سموکرز‘‘دریافت

دنیاکی سب سے بڑی نمکین جھیل میں ’’وائٹ سموکرز‘‘دریافت

غزہ (نیٹ نیوز)بحیرہ مردار دنیاکی سب سے بڑی نمکین جھیل ہے ، جس کے مغرب میں فلسطین کا مغربی کنارہ اور اسرائیل جبکہ مشرق میں اردن واقع ہے ،یہاں پانی میں نمک کی مقدار 34 فیصد ہے ۔

یہ زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے ، جو 438 میٹر نیچے واقع ہے جہاں کوئی پرندہ، مچھلی یا پودا دیکھنے میں نہیں آتا۔اب سائنسدانوں نے بحیرہ مردار کی تہہ میں ایسی معدنیاتی چمنیوں کو دریافت کیا ہے جو وہاں ممکنہ سنک ہول کے مقامات کا اشارہ دیتی ہیں۔ان چمنیوں کو پہلے ’’وائٹ سموکرز‘‘ کہا جاتا تھا جو نمکین پانی اس جھیل کا حصہ بناتی ہیں۔لیبارٹری تجزیے سے تصدیق ہوئی کہ سفید سیال کا ماخذ اردگرد موجود تازہ پانی کے چشمے ہیں۔یہ سفید سیال بہت تیزی سے کرسٹلائز ہوکر چمنیوں کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور ان کی موٹائی میں روزانہ متعدد سینٹی میٹرز کا اضافہ ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں