ٹرین آپریٹر بیت الخلا چلاگیا ،125ٹرینیں متاثر ،شیڈول بدلناپڑا
سیول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں 125 ٹرینیں اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئیں جب ایک ٹرین آپریٹر نے بیت الخلا میں 4 منٹ لگادئیے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ٹرین آپریٹر کے ’’ٹوائلٹ بریک‘‘ کی وجہ سے ملک میں سینکڑوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سیول کی لائن 2 پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین کے آپریٹر نے ایک سٹیشن پر ٹوائلٹ بریک لیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آپریٹر بیت الخلاء تک پہنچنے کے لئے پلیٹ فارم سے نیچے بھاگا، ٹوائلٹ دوسری منزل پر ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریٹر کو اپنے کیبن میں واپس آنے میں 4 منٹ 16 سیکنڈ لگے ،جس سے دیگر ٹرینیں متاثر ہوئیں اور اس ٹرین کے بعد آنے والی 125 ٹرینوں کو ری شیڈول کرناپڑگیا۔