صدیوں پہلے چائے کو بطورکرنسی بھی استعمال کیا گیا

 صدیوں پہلے چائے کو بطورکرنسی بھی استعمال کیا گیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز)صدیوں پہلے چائے کو باقاعدہ کرنسی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔جی ہاں! ایشیا کے کئی حصوں میں چائے کو بطور کرنسی استعمال کیا جاتا تھا، بشمول چین، تبت، منگولیا اور سائبیریا۔

 چائے کو اس طرح اس لیے استعمال کیا جاتا تھا کیونکہ یہ بہت قیمتی تھی، اسے کھایا یا پیا بھی جا سکتا تھا اور ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل میں لے جانا بھی آسان تھا۔چائے کی پتی کو بلاکس کی صورت میں محفوظ کیا جاتا تھا۔ چائے کی پتیوں کو ٹھوس بلاکس میں کمپریس کیا جاتا تھا جن کی قیمت وزن کے لحاظ سے ہوتی تھی۔منگولیا اور سائبیریا میں خانہ بدوشوں کے لیے چائے کے بلاکس سکوں سے زیادہ قیمتی تھے ۔ چائے کے بلاکس کو چین، تبت، منگولیا، اور وسطی ایشیاء میں 19ویں صدی تک اور سائبیریا میں دوسری جنگ عظیم تک بطور کرنسی استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں