قلبی عوارض کا شکار مرد دماغی مسائل کا زیادہ شکار ہوتے
نیویارک(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات کے شکار مردوں میں خواتین کے مقابلے میں۔
دماغی صحت تیزی سے روبہ زوال ہوتی ہے ۔جرنل آف نیورولوجی نیورو سرجری اینڈ سائیکاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان مردوں کا دماغ 50 کی دہائی کے وسط میں ہی کم فعال ہو جاتا ہے جبکہ خواتین کے دماغوں میں 60 کی دہائی کے وسط سے اور اس کے بعد سے ان کا دماغ کم فعال ہونا شروع ہوتا ہے ۔محققین نے کہا کہ دل کی بیماریوں کے خطرے والے عوامل جیسے ٹائپ 2 ذیابیطس، مُٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی پہلے ہی ڈیمنشیا کے زیادہ خطرے سے منسلک رہے ہیں،تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ دل کی بیماریاں اور خطرات کب دماغی صحت پر اثر انداز ہونے لگتے ہیں ۔