سبزی خور افراد زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے :تحقیق

سبزی خور افراد زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے :تحقیق

لندن(نیٹ نیوز) برطانوی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سبزی خور افراد گوشت خور افراد سے زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔

، امپیریل کالج لندن کی سربراہی میں کام کرنے والی ماہرین کی ٹیم نے تقریباً دو لاکھ برطانوی شہریوں کا سروے کیا اور ان کی روزانہ اوسطاً الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کے ساتھ ان کی معمول کی غذا کے متعلق جاننے کی کوشش کی۔مطالعے میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں تمام شرکاء کی غذاؤں کا پانچواں حصہ تھیں لیکن سبزی خور افراد ان غذاؤں پر زیادہ انحصار کرتے پائے گئے ۔مجموعی طور پر محققین کو معلوم ہوا کہ سبزی خور افراد گوشت کھانے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج میں سبزی خوروں میں الٹرا پروسیسڈ غذا پودوں سے بنے دودھ اور متبادل گوشت کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں