زبان سے لاعلم شہری نے سکریبل کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

زبان سے لاعلم شہری نے سکریبل کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

ویلنگٹن(نیٹ نیوز) ایک شخص نے ہسبانوی زبان سے نابلد ہونے کے باجود اس زبان میں سکریبل کھیل کر عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔۔۔

نیوزی لینڈ کے 57 سالہ سکریبل کھیلنے والے کھلاڑی نائجل رچرڈز نے ہسپانوی زبان سے لاعلم ہونے کے باوجود اس میں سکریبل کھیل کر 2024 کی ہسپانوی زبان کی سکریبل ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔باصلاحیت مسٹر نائجل رچرڈز پہلی بار تقریباً ایک دہائی قبل سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے 2015 کے فرانسیسی زبان کی سکریبل چیمپئن شپ جیتی تھی باوجود اس کے کہ وہ فرانسیسی میں بات چیت کرنے میں مکمل طور پر ناکام تھے ۔ نائجل کو پہلے ہی دنیا کے بہترین سکریبل کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا تھا اور انہوں نے 'دی ٹائیگر ووڈز آف سکریبل' جیسے عرفی نام بھی حاصل کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں