مشتعل گاہکوں سے نمٹنے کیلئے بدتمیز اے آئی روبوٹ تیار

مشتعل گاہکوں سے نمٹنے کیلئے بدتمیز اے آئی روبوٹ تیار

نیو یارک(نیٹ نیوز)آرٹیفیشل انٹیلی جنس بہت تیزی سے تقریباً زندگی کے تمام شعبوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔

یہاں تک کہ اب کسٹمر سروس ایگزیکٹو کو مشتعل گاہکوں سے پُرسکون رہتے ہوئے نمٹنے کی تربیت دینے کیلئے بدتمیز اے آئی روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے ۔یہ روبوٹ غصے میں آ سکتا ہے ، غصے میں اُڑ سکتا ہے اور کسٹمر سروس ایگزیکٹوز کو مشتعل گاہکوں سے نمٹنے کیلئے بد زبانی بھی سکھا سکتا ہے ۔ اسے تیار کرنے والی امریکی کمپنی فرحت روبوٹکس اور آڈی ایرنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ‘سوشل روبوٹ’ ہے جو آواز کے اظہار کا پتہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے یعنی یہ لوگوں کے موڈ کا اندازہ لگا سکتا ہے اور اس کے مطابق ردعمل ظاہر کر سکتا ہے ۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہم نے اپنا کام صحیح طریقے سے کیا ہے تو لوگ اس روبوٹ کے ساتھ دوست انداز میں بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں