بار بار طلاقیں رچا کر پیسہ وصول کرنیوالا جوڑا
ویانا(نیٹ نیوز)آسٹریا کا ایک جوڑا مالی فراڈ کے الزام میں زیر تفتیش ہے ۔ویانا میں پولیس اس وقت ایک ایسے جوڑے کی تحقیقات کر رہی ہے۔۔۔
جس نے شادی کی اور پھر 43 سال کے عرصے میں 12 بار ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی تاکہ ملک کے قانون میں موجود سقم سے فائدہ اٹھایا جا سکے جس سے کافی رقم حاصل کی گئی۔معمر جوڑا اپنی ہر طلاق کو باقاعدہ دستاویزی شکل دیتے تاکہ کوئی شک نہ ہو اور بیوی 27,000 یورو (28,300 ڈالرز) قانون کے تحت وصول کر سکے ۔جوڑے نے آسٹریا کی قانون سازی میں ایک خامی کا فائدہ اٹھایا جس کے تحت مطلقہ اس وقت تک علیحدگی کی رقم وصول کرنے کی اہل ہونگی جب تک وہ دوبارہ شادی شدہ نہ ہوں۔خاتون کو ہر ڈھائی سال بعد حکومت کی طرف سے رقم وصول کرنا تھی لہذا ہر تین سال بعد وہ اور اس کا دوسرا شوہر طلاق لیتے تاکہ خاتون رقم وصول کر سکیں اور پھر وہ دوبارہ شادی کرلیتے ۔