جیتے ہوئے انعامات بیچ کر لاکھوں کمانے والا جعلساز گرفتار

جیتے ہوئے انعامات بیچ کر لاکھوں کمانے والا جعلساز گرفتار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شخص ما نام کو لائیو سٹریمز میں انعامات جیتنے کے امکانات بڑھانے کے لیے بیک وقت 400 موبائل فون چلانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

یہ جعلسازی جیانگسو صوبے میں واقع ایک گھر کے گیراج سے پکڑی گئی۔ابتدائی شبہات سے ممکنہ جعلسازی کا اشارہ ملا ۔ما نے ہر فون کے ایک علیحدہ لائیو سٹریمنگ اکاؤنٹ سے تعلق کا اعتراف کیا اوربتایا کہ یہ عمل سادہ سا تھا۔ آپ کو ایک بٹن کلک کرنا ہوتا ہے ، میسج بھیجنا ہوتا ہے اور قرعہ اندازی کا انتظار کرنا ہوتا ہے ۔انعامات جیتنے کے بعد وہ ان کو استعمال شدہ اشیاء کے ای کامرس پلیٹ فارم پر فروخت کرتا اور ماہانہ اندازاً 10 ہزار سے 20 ہزار یوان (3 لاکھ 80 روپے سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے ) تک کماتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں