2025تک مریضوں کوکینسرکی ویکسین مفت لگے گی

2025تک مریضوں کوکینسرکی ویکسین مفت لگے گی

ماسکو(نیٹ نیوز)روس نے کینسر کے علاج کے لیے ایک ایم آر این اے ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو 2025 تک مریضوں کو مفت لگائی جائے گی۔

ویکسین کے متعلق یہ اعلان روسی وزارتِ صحت کے تحت کام کرنے والے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرن نے ریڈیو روسیا سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ایم آر این اے ویکسین جسم میں آر این اے کا ایک ٹکڑا داخل کر کے کام کرتی ہیں، جو خلیوں کو مخصوص پروٹین بنانے پر مجبور کرتا ہے ۔ آر این اے ایک پولی میرک مالیکیول ہوتا ہے جو زندہ خلیوں میں اکثریتی حیاتیاتی فنکشنز کے لیے اہم ہوتا ہے ۔مدافعتی نظام اس پروٹین کی بیرونی جزو کے طور پر شناخت کرتا ہے اور اس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز بناتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں