ناشتے کے بغیر سکول جانے والے بچے کمزوری کا شکار ہوجاتے

ناشتے کے بغیر سکول جانے والے بچے کمزوری کا شکار ہوجاتے

کراچی(نیٹ نیوز)طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتے کے بغیر سکول جانے والے بچوں میں غذائی قلت، کمزوری، اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، خاص طور پر پانچویں جماعت تک کے بچوں میں یہ رجحان زیادہ عام ہے ۔

 ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ غذائیت اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں ماہرین غذائیت اور ماہرین امراض نفسیات مل کر نیوٹریشنل سائکائٹری کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم یہ فیلڈ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ اگر بچے یا افراد کھانے کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے میں مصروف رہیں تو دماغ، جو جسم کے تمام اعضا کو کنٹرول کرتا ہے ، یہ فیصلہ نہیں کر پاتا کہ ہاضمے کے لیے کون سے انزائمز خارج کرنے ہیں، جس سے نظامِ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں