ترکیہ:امامِ مسجد بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے

استنبول(نیٹ نیوز)امام مسجد بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، ترکی کی مسجد کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہو گئی۔ترکی میں بچوں کو مسجد کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ترکی کی ایک مسجد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں امام مسجد کو بچوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ بچوں کے ساتھ چھپن چھپائی اور چور سپاہی جیسے روایتی کھیل کھیل رہے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی بچوں کی طرح محظوظ ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام مسجد پہلے ستون کے ساتھ آنکھیں بند کر کے کھڑے ہوتے ہیں اور جیسے ہی بچے چھپتے ہیں وہ انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔