بھارتی پرواز میں مسافروں نے بیت الخلا کو کچرا کنڈی بنادیا

بھارتی پرواز میں مسافروں نے بیت الخلا کو کچرا کنڈی بنادیا

ممبئی(نیٹ نیوز)ایئر انڈیا نے مسافروں سے التجا کی ہے کہ بیت الخلا کا استعمال صرف ان مقاصد کے لیے کریں جس کیلئے وہ بنے ہیں۔

دہلی جانے والی پرواز کے 12 میں سے آٹھ بیت الخلاء بند ہونے کی وجہ سے طیارے کو شکاگو واپس آنا پڑا۔ایئر انڈیا AI126 شکاگو سے دہلی کے لیے پرواز کر رہی تھی جب آٹھ بیت الخلا کے بند ہوجانے کے نتیجے میں شکاگو واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔جہاز کے اترنے کے بعد عملے نے پایا کیا کہ ٹوائلٹ کی بندش پلاسٹک کے تھیلوں، کچروں اور کپڑوں جیسی اشیاء کی وجہ سے ہوئی۔ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے ٹائمز آف انڈیا کو فراہم کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایئر لائن مسافروں پر زور دینا چاہتی ہے کہ وہ بیت الخلا کو صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کریں جن کیلئے وہ بنائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں