ایران پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی :ویٹیکن سٹی
ویٹیکن سٹی (اے ایف پی)ویٹیکن سٹی کے سیکرٹری آف سٹیٹ پارولن نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائی کے تناظر میں بین الاقوامی قانون کی خرابی اور روک تھام کی جنگ کے تصور پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔۔۔
۔پارولن نے ایک انٹرویو میں کہابین الاقوامی قانون کی خرابی واقعی تشویشناک ہے ، انصاف کی جگہ طاقت نے لے لی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ریاستوں کو روک تھام کی بنیاد پر جنگ کرنے کا حق تسلیم کیا گیا تو پوری دنیا آگ کے دہانے پر کھڑی ہو جائے گی۔پارولن نے مزید کہا طاقت کی برتری پر مبنی کثیر القطبی نظام خطرناک طور پر قائم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو ایسے کثیر الجہتی فورمز کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے جہاں ریاستیں خونریزی سے بچتے ہوئے منصفانہ طور پر مسائل طے کر سکیں۔