ڈرامے کی شوٹنگ میں حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا،صبا حمید کا انکشاف
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا حمید نے اداکارہ حبا بخاری کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا۔
ایک پروگرام کے دوران صبا حمید نے کہا کہ میں ڈرامہ فتور میں شوٹنگ کے دوران چیٹنگ کرنے میں ماہر ہوں لیکن ڈائریکٹر کی جانب سے مجھے بہت زور دیا گیا کہ انہیں تھپڑ مارنے کا سین حقیقت میں کرنا ہے ، تو پھر میں نے سچ میں ہی تھپڑ مار دیا جو حبا بخاری کو زور سے لگا اور بعد میں معافی بھی مانگی۔