پی ایس ایل میں ٹاپ کوالٹی اور بہترین کرکٹ:فلپ

پی ایس ایل میں ٹاپ کوالٹی اور بہترین کرکٹ:فلپ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کرکٹر جوش فلپ نے پاکستان سپر لیگ کو بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ٹاپ کوالٹی اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی خواہش رہی ہے اس بار آسٹریلوی کرکٹرزکی بڑی تعداد پی ایس ایل میں ایکشن میں ہے پاکستان کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بالکل مختلف ہو گا۔جوش فلپ نے کہا کہ بابر اعظم سے بگ بیش لیگ میں ملاقات ہو چکی ہے وہ بہترین کھلاڑی ہیں ان سے لیگ کے بارے میں گفتگو ہوئی، آن اینڈ آف تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔جوش فلپ نے کہا کہ ابھی تک پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں