آئی پی ایل میں روہت شرما کے بلے پر تنازع کھڑا ہو گیا

آئی پی ایل میں روہت شرما  کے بلے پر تنازع کھڑا ہو گیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل میں روہت شرما کے بلے کا تنازع کھڑا ہو گیا۔ روہت شرما امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے تھے کہ بلے میں کوئی خرابی نہیں۔

تلک ورما نے بھی بعد میں آ کر گیج کو بیٹ سے گزارنے کی کوشش کی، متعدد بار چیک کرنے کے بعد امپائر نے روہت کو بلے سے کھیلنے کی اجازت دیدی۔ قوانین کے مطابق بلے کی چوڑائی 4.25 انچ اور موٹائی 1.56 انچ تک مقرر ہے ، بلے کا ابھرا ہوا درمیانی حصہ 2.64سے زیادہ نہیں ہوسکتا، بلے کی لمبائی 38 انچ کے اندر ہونی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں