فٹبال ٹیم کی بس پر فائرنگ نوجوان فٹبالر ہلاک

فٹبال ٹیم کی بس پر فائرنگ  نوجوان فٹبالر ہلاک

لاہور(سپورٹس ڈیسک)گھانا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مقامی فٹبال کلب کے نوجوان کھلاڑی ڈومینک فریمپونگ مسلح افراد کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے ۔

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب فٹبال ٹیم گھانا پریمیئر لیگ کا میچ کھیلنے کے بعد واپس جا رہی تھی۔ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کی بس کو روک کر فائرنگ شروع کر دی۔ 20 سالہ فریمپونگ کو سر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگئے ، بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں