18سالہ سپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

18سالہ سپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سڈنی(سپورٹس ڈیہسک)آسٹریلیا کے 18 سالہ سپرنٹر گوٹ گوٹ نے 200 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور کم عمری میں ہی لیجنڈ یوسین بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سڈنی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ کے دوران گوٹ نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انڈر 20 عالمی ریکارڈ قائم کیا۔یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے 20 سیکنڈ کی حد کو قانونی طور پر عبور کیا، کیونکہ گزشتہ سال ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔یہ کارکردگی نہ صرف اس سال کا تیز ترین وقت ہے بلکہ گوٹ نے بولٹ کے 2004 میں بنائے گئے 19.93 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 17 برس کی عمر میں قائم کیا تھا۔ امریکی رنر ایریون نائٹن کا 19.49 سیکنڈ کا وقت اب بھی انڈر 20 سطح پر سب سے تیز سمجھا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں