پی ایس ایل سلطانز کی فتح کا خواب ادھورازلمی کی فتح

پی ایس ایل سلطانز کی فتح کا خواب ادھورازلمی کی فتح

ملتان سلطانز کی ٹیم 197 کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی،سلطانز کی جانب سے شان 35 رنز بنا کر نمایاں زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 68 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سڈل اور اسماعیل کے دو ،دو شکار،سفیان مقیم مین آف دی میچ قرار

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 197 کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔ سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جوش فلپ 32، سٹیون سمتھ 31، کپتان ایشٹن ٹرنر 20، صاحبزادہ فرحان 17، محمد نواز 16، عرفات منہاس 4 اور محمد وسیم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ ناہید رانا اور افتخار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز سکور کیے ۔زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 68 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد حارث 38، فرحان یوسف 30، کپتان بابر اعظم 18، مائیکل بریسویل 14 اور افتخار احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عبدالصمد اور عامر جمال بالترتیب 4 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور محمد وسیم نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میچز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے ، جہاں اس نے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی اور ایک بارش کی نذر ہوا۔ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں