عمران عباس کا گلوکارہ آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت

 عمران عباس کا گلوکارہ آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی وفات پر انہیں جذباتی خراجِ عقیدت پیش کر دیا۔ فیس بک پر عمران عباس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے گلوکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

اداکار نے لکھا مجھے آج بھی یاد ہے جب آشا بھوسلے نے پہلی بار سنگاپور سے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے مجھے فون کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سادہ سی گفتگو ایک ایسے رشتے میں بدل گئی جو محبت، قہقہوں اور ان کی ناقابلِ فراموش شوخیوں سے بھرپور تھی۔ آپ نے اپنے سروں سے میرے بچپن سے لے کر آج تک میری زندگی کو خوبصورت بنایا۔ عمران عباس نے کہا کہ رادھا کیسے نہ جلے گانے کو آواز دینے والی گلوکارہ محض ایک فنکارہ نہیں تھیں بلکہ موسیقی کی ایک مکمل دنیا تھیں، ان کی آواز صرف بھارت تک محدود نہیں تھی بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک تحفہ تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں