4لٹر ایندھن میں 2200کلومیٹر طے کرنیوالی کار تیار

 4لٹر ایندھن میں 2200کلومیٹر طے کرنیوالی کار تیار

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبہ نے صرف ایک گیلن (3.8 لٹر) ایندھن پر 2 ہزار 145 میل کا فاصلہ طے کرنیوالی کارتیارکرلی جسے ‘سپر مائلیج’ کہا جاتا ہے ، اس کا وزن صرف 49 کلوگرام ہے اور یہ کاربن فائبر سے بنی ہے ۔

اس میں محض 30 ملی لٹرکا ایندھن ٹینک نصب ہے ، جو ایک ٹیسٹ ٹیوب سے کچھ بڑا ہے اور صرف 20 میل کے سفر کے بعد دوبارہ بھرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔اس کار میں روایتی گاڑیوں کی تمام جدید سہولیات نکال دی گئی ہیں، حتیٰ کہ ڈرائیور کے قد اور وزن کو بھی محدود کیا گیا ہے ۔ اس میں صرف وہی شخص بیٹھ سکتا ہے جس کا قد 163 سینٹی میٹر (5.4 فٹ) اور وزن 54 کلوگرام (119 پاؤنڈ) تک ہو۔ گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار صرف 37 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں