دودھ پتی چائے کازیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

دودھ پتی چائے کازیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

لاہور(نیٹ نیوز) ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ دودھ پتی چائے کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

چائے اگر اعتدال میں پی جائے تو یہ جسم کو توانائی اور تازگی فراہم کرتی ہے ، لیکن دن بھر میں تین سے چار کپ سے زیادہ چائے پینا مناسب نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ دودھ، زیادہ چینی اور حد سے زیادہ کڑک چائے مختلف طبی مسائل کو جنم دے سکتی ہے ۔ماہر غذائیت نے بتایا کہ دودھ پتی میں چینی کی زیادہ مقدار جسم میں شوگر لیول بڑھا سکتی ہے ، جبکہ زیادہ دیر تک پکی ہوئی کڑک چائے بعض افراد میں بدہضمی، پیٹ میں گیس اور لییکٹوز عدم برداشت جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے ۔ ان کے مطابق کچھ لوگوں کو دودھ کے ساتھ چائے پینے سے معدے کی حساسیت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں