اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتہ مثبت، 6118 پوائنٹس بڑھ گئے

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتہ مثبت، 6118 پوائنٹس بڑھ گئے

امریکا ایران متوقع ڈیل سبب، 1.06 ارب شیئرز کے سودے 72 ارب میں طے 100انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174106اور کم ترین 170161رہی

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 6118 پوائنٹس کے اضافے سے 173962 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3944 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174106 رہی جبکہ کم ترین سطح 170161 رہی۔حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 1.06 ارب شیئرز کے سودے 72 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 549 ارب روپے کم ہو کر 19166 ارب روپے ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی ممکنہ ڈیل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 6118 پوائنٹس اضافے سے 173962 پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 549 ارب روپے بڑھ کر 19166 ارب روپے ہوگئی۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ تنازع پر ممکنہ ڈیل سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اگلے ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی توقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں