فضائی آلودگی بچوں کے پھیپھڑوں کی نشوونما سست کر رہی

فضائی آلودگی بچوں کے پھیپھڑوں کی نشوونما سست کر رہی

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی برطانیہ میں بچوں کے پھیپھڑوں کی نشوونما کو سست کر رہی ہے ۔سائنس دانوں نے برسٹل اور اس کے گرد و نواح میں 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے پانچ ہزار سے زائد افراد کا پیدائش سے لے کر جوانی تک تفصیلی جائزہ لیا۔

ان بچوں کے پھیپھڑوں کے ٹیسٹ پہلے آٹھ سال کی عمر میں کیے گئے ، پھر 15 برس میں اور پھر 24 سال کی عمر میں، جب عام طور پر پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما پا چکے ہوتے ہیں۔ ماہرین نے بچوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کا حساب لگایا، تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ حمل کے ہر مرحلے اور بچپن کے ہر سال میں بچوں کو کتنی آلودگی کا سامنا رہا۔ ماہرین نے برسوں کی محنت سے حمل اور ابتدائی زندگی میں فضائی آلودگی کے اثرات کا تخمینہ تیار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں