گوشت کھانیوالوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں کی جانے والی ایک نئی طبی تحقیق نے گوشت کے استعمال اور لمبی عمر کے درمیان دلچسپ تعلق سامنے لا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔
تحقیق کے مطابق 80 سال یا اس سے زائد عمر کی وہ خواتین جو گوشت کھاتی ہیں، ان کے 100 برس کی عمر تک پہنچنے کے امکانات سبزی خور خواتین کے مقابلے میں زیادہ پائے گئے ، تاہم مردوں میں ایسا کوئی واضح فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق چین کے تین بڑے اداروں کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی، جن میں فوڈان یونیورسٹی، چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن اور شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی شامل ہیں۔ گوشت کے استعمال کا مثبت اثر صرف ان خواتین میں دیکھا گیا جن کا وزن معمول سے کم تھا۔