اپنے بجائے دوسروں پر خرچ کرنا پسند ہے :درفشاں سلیم
کراچی (آئی این پی)اداکارہ درفشاں نے کہا ہے کہ وہ کنجوس نہیں تاہم اپنے بجائے دوسروں پر خرچ کرنا انہیں زیادہ پسند ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران درفشاں نے کہا میں ایکٹر بچپن سے بننا چاہتی تھی لیکن میرے ماں باپ نے میری پڑھائی پوری کرائی، مجھے وکیل بننے کا بھی جنون تھا اس لیے میں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔درفشاں نے کہا جب تک ایک سوٹ 20 بار نہ پہن لوں نیا نہیں لیتی۔ اس لئے میں نے ساری آن لائن شاپنگ ایپ اپنے فون سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔