دوران شوٹنگ جلنے کے باوجود کام جاری رکھا:شلپا شیٹی

دوران شوٹنگ جلنے کے باوجود  کام جاری رکھا:شلپا شیٹی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے ابتدائی دنوں کا ایک مشکل واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں شوٹنگ کے دوران جلنے کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے تھی۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران میری کمر ایچ ایم آئی لائٹ سے جل گئی تھی، اداکارہ نے بتایا کہ چوٹ کے باوجود میں اگلے دن بھی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئی، تاہم زخم کی وجہ سے لباس پہننے میں دشواری پیش آئی، میں ہمیشہ اپنے کام سے مخلص رہی ہوں اور نہیں چاہتی تھی کہ میری وجہ سے پروڈکشن کو کسی قسم کا نقصان ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں