حملوں کا جواب دینے کے سواچارہ نہیں تھا:ایرانی صدر
پڑوسی ممالک کا بہت احترام ،انکی مدد سے جنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی خطے کے تمام ممالک کوچاہیے کہ خطے میں امن کو یقینی بنا ئیں :مسعودپزشکیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکی اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔28 فروری کو امریکااور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد، ایران نے اپنے پڑوسی عرب ممالک پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کیے اور اب تک متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان سمیت خلیجی ریاستوں میں امریکی فوجی اڈوں اور شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک سے کہا ہے کہ ان کی مدد سے ایران نے جنگ سے بچنے کی بہت کوشش کی۔ امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے ایران کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ خطے کے ممالک کوچاہیے کہ وہ خطے میں امن کو یقینی بنا ئیں ۔