میزائلوں کی مسلسل فراہمی ایران کی کمزور ی بن سکتی
اگر میزائل اور ڈرون ختم ہونے لگے تو ایران سمندری مائنز استعمال کر سکتا ہے
لندن (رائٹرز)برطانوی خفیہ ایجنسی MI6 کے ایک سابق ڈائریکٹر کے مطابق سٹریٹجک میزائل کی میزائل سپلائی ایران کی کمزور ی بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہاروس اس وقت دوبارہ رسد فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور چین اس معاملے میں کافی محتاط ہوگا۔ اگر یہ معلوم ہوا کہ چین واقعی ایران کو کوئی اہم فوجی ساز و سامان کی فراہمی کر رہا ہے تو یہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تعلقات پر بہت برا اثر ڈالے گا۔ ایک دوسرے مغربی خفیہ ذریعے کے مطابق میزائل کے ذخائر اس لیے بھی کم ہو سکتے ہیں کیونکہ تہران لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثیوں کو فراہم کر رہا تھا۔ان ذخائر کو جون میں اسرائیل کے ساتھ بارہ روزہ جنگ کے دوران مزید نقصان پہنچا لیکن اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے کے مطابق انہیں جزوی طور پر دوبارہ بھر دیا گیا ہے ۔ایران کے پاس میزائل لانچرز (جہاز یا زمین سے میزائل پھینکنے کے آلات) محدود تعداد میں ہیں۔پچھلے سال اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی وجہ سے ایران کے پاس موجود میزائل اور لانچرز آدھے رہ گئے ۔گزشتہ پانچ دنوں میں مزید نقصان کے بعد یہ تعداد اور بھی کم ہو گئی ۔یعنی ایران کے پاس میزائل مارنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے کیونکہ نہ صرف میزائل کم ہو گئے بلکہ انہیں چلانے والے آلات (لانچرز) بھی کم ہیں۔اگر میزائل اور ڈرون ختم ہونے لگیں تو ایران سمندری مائنز استعمال کر سکتا ہے ۔
،