ورلڈکپ:جنوبی افریقا کو ہرا کرنیوزی لینڈ فائنل میں

ورلڈکپ:جنوبی افریقا کو ہرا کرنیوزی لینڈ فائنل میں

جنوبی افریقا نے 169 رنز بنائے ،نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے شکست دیدی کیوی اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تاریخ کی تیز ترین سنچری سکور کی

کولکتہ (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ۔مارکو 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ نے فن ایلن اور ٹم سیفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کیوی اوپنر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری سکور کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی، جس میں 10 چوکے اور8 چھکے شامل تھے ۔اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے ، رچن رویندرا 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں