چیئرمین پی سی بی سے شاہین آفریدی اور سلمان آغا کی ملاقاتیں

چیئرمین پی سی بی سے شاہین  آفریدی اور سلمان آغا کی ملاقاتیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کے کپتان شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان نے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔سلمان علی آغا نے خود کو کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار بھی چیئرمین کو دے دیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی چیئرمین پی سی بی سے سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں