بنگلادیش کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان بابر اور صائم ڈراپ

بنگلادیش کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان بابر اور صائم ڈراپ

15رکنی سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے ،ون ڈے سیریز 11سے 15مارچ تک بنگلادیش میں کھیلی جائے گی عبدالصمد، معاذ ، غازی ، سعد ، فرحان اور شامیل پہلی بار ٹیم کا حصہ ،ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فخر زمان سیریز سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے ۔یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلادیش میں کھیلی جائے گی جس کے تمام میچز شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے ۔سکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں جن میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیں۔

عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامیل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کی جانب سے انگلینڈ لائنز کے خلاف ابو ظہبی میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے ۔سکواڈ میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج بنگلادیش کی کنڈیشنز میں مثبت نتائج دے گا۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ حالیہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث وہ دورہ بنگلا دیش میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں