روزانہ 35 ہزارسموسے بیچنے والا دبئی کاریسٹورنٹ

دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات بھی متعدد ایشیائی ممالک کے باشندوں کا دوسرا مسکن ہے۔ یہاں آباد پاکستانی، بھارتی، بنگلادیشی وغیرہ رمضان میں روایتی پکوان کھانا چاہتے ہیں۔
دبئی میں اس مقصد کے لیے 1968 میں ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ قائم ہوا تھا جہاں اب رمضان کے دوران روزانہ اوسطاً 35 ہزار سموسے فروخت ہوتے ہیں۔یہ ریسٹورنٹ نہ صرف دبئی بلکہ ابو ظہبی، العین اور یہاں تک کہ یو اے ای- سعودی عرب کے سرحدی علاقے سے بھی آرڈرز وصول کرتا ہے ۔ریسٹورینٹ کے مالک نے بتایا کہ ان کے خریداروں میں پاکستانی، بھارتی، بنگلادیشی تو ہیں ہی لیکن آپ کو حیرات ہوگی کہ سب سے زیادہ اماراتی سموسے خریدتے ہیں۔