نقلی دلہن بننے کا کہہ کر جعلساز نے حقیقی شادی رچالی

میلبرن(نیٹ نیوز)ایک نقلی شادی میں دلہن کا کردار ادا کرنے والی نوجوان خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اسے پتہ چلا کہ اس کی حقیقی طور پر شادی ہوگئی ہے۔۔۔
خاتون جس کے نام کا عدالت نے انکشاف نہیں کیا، اس نے جج کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے ستمبر 2023 میں ایک ڈیٹنگ ایپ پر ملی اور پھر میلبرن میں پابندی سے آپس میں ملنا شروع کیا اور اسی سال دسمبر میں اس نے سڈنی میں ایک وائٹ پارٹی میں مدعو کیا اور کہا کہ وہ تقریب کے تھیم کے مطابق سفید لباس لے کر آئے اور مجھے دلہن کا کردار ادا کرنے کو کہا۔ پوچھنے پر تو اس نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے انسٹاگرام پیج سے رقم کمانا شروع کرنا چاہتا ہے لیکن دو ماہ اس نے کہا کہ اسے آسٹریلیا کی مستقل ریذیڈنسی میں اپنے زیر کفالت میں شامل کرے، جس پر جعلسازی کا راز کھلا۔