برطانیہ :سونے کے ٹوائلٹ کی چوری، ویڈیو منظر عام پر
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں چوروں کو آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں 60 لاکھ ڈالرز مالیت کے ٹوائلٹ کو چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
برطانوی عدالت میں سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کے کیس کی سماعت کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی۔سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کا یہ ایک انوکھا واقعہ14ستمبر 2019ء کو بلین ہیم پیلس میں پیش آیا تھا۔انگلینڈ کے بلین ہیم پیلس سے چور 18 قیراط سے بنا سونے کا ٹوائلٹ 5 منٹ میں لے اُڑے تھے۔ سونے کے بیت الخلاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا ، چوری کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے ۔واضح رہے کہ بلین ہیم پیلس وہی محل ہے جہاں سابق برطانوی وزیرِ اعظم ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے۔