منگیتر کا والدہ کیساتھ ملکر گھر خریدنے پر دُلہن کا شادی سے انکار
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک 28 سالہ خاتون نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے معلوم ہوا کہ اسے کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ خفیہ طور پر ایک گھر خرید لیا ہے۔
خاتون نے منگیتر کی اس حرکت کو سوشل ویب سائٹ reddit پر ایک سرخ بتی کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور اس کا منگیتر اس موسم گرما میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ایک ساتھ گھر خریدنے کا فیصلہ کر رہے تھے ۔ تاہم اس کے منگیتر نے اپنی ماں کے ساتھ پہلے ہی ایک گھر خرید لیا، میں حیران تھی کہ اس نے پہلے ہی گھر خرید لیا ہے اور میرے ساتھ نہیں بلکہ اپنی ماں کے ساتھ۔ اور اس نے مجھے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ گھر دیکھ رہا ہے ۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ میرا کیا ہوگا تو اس نے کہا تم بھی ہمارے ساتھ رہو۔