پینے کے پانی میں کولیسٹرول کا سبب بننے والے کیمیکل کا انکشاف

پینے کے پانی میں کولیسٹرول کا سبب بننے والے کیمیکل کا انکشاف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں نل کے پانی میں ایک کیمیکل کی نشان دہی کی گئی ہے جو کینسر سے تعلق رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ کر سکتا ہے ۔پرفلورو اوکٹینوئک ایسڈ نامی یہ کیمیکل فرائنگ پین اور فوڈ پیکجنگ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ کیمیکل فار ایور کیمکلز کی فیملی کا حصہ ہے جو ماحولیات اور انسانی جسم میں تحلیل ہوئے بغیر سالوں تک باقی رہ سکتا ہے ۔ امریکی سائنس دانوں نے بتایا کہ یہ کیمیکل کولیسٹرول کی مقدار، قلبی مرض اور فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے ۔تحقیق میں سائنس دانوں نے چوہوں کو کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی اور پرفلورو اوکٹینوئک ایسڈ سے آلودہ پانی پلایا۔ان چوہوں کو 14 ہفتے تک 0.5، 1.4 یا 6.2 ملی گرام فی لیٹر کیمیکل سے آلودہ پانی پلایا گیا۔ وہ چوہے جن کو معتدل یا زیادہ مقدار میں یہ کیمیکل دیا گیا تھا ان کے خون اور جگر میں مضر کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں